اہلیہ نے دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے، اظہر علی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلی شادی ارینج میرج ہے اور انہیں اہلیہ نے دوسری شادی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں سابق کپتان اظہر علی نے شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے پہلی شادی اور دوسری شادی کے ارادے سے متعلق پوچھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی 2007 میں ہوئی تھی جو گھر والوں کی مرضی سے تھی اس کے بعد اہلیہ سے محبت ہوگئی، میرے تین بیٹے ہین اور ابھی تک میری ایک ہی شادی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ مجھے گھر سے دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس فیصلے سے میری زندگی بہتر ہوگی یا مشکل میں پڑ جائے گی، دوسری شادی کا فیصلہ دیکھ کر کروں گا، اگر وقت مناسب ہوا اور کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو پھر فیصلہ کروں گا لیکن ابھی ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگرچہ کسی بھی بیوی کے لیے دوسری شادی کی اجازت دینا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود میری اہلیہ نے مجھے اجازت دی ہوئی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ اہلیہ کو مجھ پر بھروسہ ہے شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کی اجازت دے دی، میں اہلیہ سے کچھ نہیں چھپاتا کوئی بھی مسئلہ ہو ان سے شیئر ضرور کرتا ہوں۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں