’اب ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہو گی‘

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہو گی ہر کسی کو اپنے حصےکا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ خیرات سے اسکول ادارے اسپتال چل سکتے ملک نہیں چل سکتے۔

اسلام آباد میں اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفارمز کے دو پہلو ہیں پالیسیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانا ہے ایف بی آر میں لیکجز کو بند کرنا ہے اور اسے ڈیجیٹلائز کرنا ہے رواں سال  ایف بی آر کے محصولات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہم چاہیں تو محصولات کے تمام اہداف حاصل کر سکتے ہیں محصولات میں اضافے کیلئےانفورسمنٹ کا بھی کردار ہو گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ چین کےساتھ سی پیک فیز ٹو کیلئے ری انگیجمنٹ ضروری تھی سی پیک فیزٹو کا مقصد اکنامک زونز کے قیام اور بزنس لانا ہے چین کے ساتھ آئی پی پی قرضوں پر بات چیت کر رہے ہیں، این ای سی نے گزشتہ روز کچھ فیصلے واپس لئے ہیں نگران حکومت میں کچھ اقدامات لئے تھےجن کو واپس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے 24 -2023 میں 3.5 فیصد کی شرح نمو کے ہدف کیساتھ معیشت کی بحالی کا تصور کیا گیا، سیاسی استحکام کی بحالی، بیرونی کھاتوں میں بہتری، میکرو اکنامک استحکام سے فائدہ ہو گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اقتصادی ترقی 2.4 فیصد تک پہنچ گئی کیونکہ زراعت نے ہدف سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا پالیسی ریٹ کو بتدریج نیچے آنا چاہیے آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت مثبت رہی آئی ایم ایف نےحکومتی معاشی ڈسپلن کو تسلیم کیا ہے، پاورسیکٹر میں مزید اصلاحات کرنی ہیں یہ پاکستان کا پروگرام ہےجس کو فنڈ آئی ایم ایف کر رہا ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں