ڈالر کی اونچی اُڑان، سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید مہنگا ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر اضافے سے 2287 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2307  ڈالر  فی  اونس ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قدر 13 روپے اضافے کے بعد 278 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

انٹربینک  میں ڈالر گزشتہ  روز 278  روپے37 پیسے پر  بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 33 پیسے ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں