حارث رؤف کی مداح سے جھڑپ شاداب خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نےحارث رؤف کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے واقعہ پرردعمل جاری کردیا ۔

 شاداب خان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس پر تنقید کرنا شائقین کا حق ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ لیکن کسی پر ان کے خاندان کی موجودگی میں ذاتی طور پر حملہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کیسا محسوس کریں گے اگر کوئی آپ پر خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ذاتی طور پر حملہ کرے؟۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں مداح سے لڑائی کرتے دیکھا گیا،ویڈیو میں حارث روف کو مداح کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا گیا جبکہ وہ مداح کو مارنے بھی بھاگے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں