کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کا امکان 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ برس تین سال کیلئے کنٹریکٹ دیئے تھے،فنانشل ماڈل3سال کیلئے لاک تھا، 12ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا،کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل  کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کی ایک سال  کے دوران پرفارمنس کا جائزہ لیا جارہا ہے،کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ پر نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ کیا جائے گا، آؤٹ فارم کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور کئی کھلاڑی باہر ہوں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کررہا ہے،موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق قانونی مشاورت جاری ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں