لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔رپورٹس کے مطابق گراہم تھورپ 2022 سے شدید بیمار تھے اور ان کا علاج جاری تھا، البتہ ان کی بیماری کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پیر کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ گراہم تھورپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، ان کی موت کا صدمہ ناقابل بیان ہے۔بائیں ہاتھ کے گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 100 ٹیسٹ میں 44.66 کی اوسط سے 16 سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 744 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 82 ون ڈے میچز بھی کھیلے، جس میں 2 ہزار 380 رنز سکور کیے۔ریٹائرمنٹ کے بعد گراہم تھورپ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں اور وہ بیٹنگ کوچ بھی رہے۔