لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش کردی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔بنگلا دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔