انو کھا احتجاج :اسرائیلی ترانا بجنے پر اطالوی فٹ بال شائقین نے منہ موڑ لیا



بڈاپسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنز کپ میں اسرائیل اور اٹلی کے درمیان میچ میں اسرائیلی ترانہ بجانے کے دوران اطالوی شائقین نے احتجاجاً منہ موڑ لئے۔
روزنامہ امت کے مطابق انٹرنیشنل فٹبال میچ میں تقریباً 50 شائقین نے غزہ میں صیہونی افواج کی بربریت کے خلاف میچ کے دوران اسرائیلی ترانا بجنے پر احتجاجاً منہ موڑا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اس زبردست ردعمل پر اسرائیل کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اطالوی شائقین کو خوب سراہا گیا۔
کئی صارفین اور مداحوں نے اطالوی فینز کے مظاہرے کو قابل احترام اور تاریخی قرار دیا۔
بوڈاپسٹ کے بوزسک ایرینا میں کھیلے گئے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں اٹلی نے حریف اسرائیل کو 1-2 سے شکست دیکر فتح سمیٹی۔
قبل ازیں اسرائیلی ٹیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث میچ ہنگری کے دارالحکومت منتقل کردیا گیا تھا۔
اطالوی بلدیہ اودین میں دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم بلدیہ انتظامیہ نے اس سے قبل میچ کی میزبانی میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں