سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے جاری



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے پورے پنجاب میں جاری ہیں ،ہفتہ کے روز کرکٹ اسٹیڈیم آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کے لاہور ڈسٹرکٹ کے انٹر کلب کبڈی کے مقابلے ہوئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس شاہ انٹرنیشل کبڈی کھلاڑی خالد بھٹی نعیم سندھو بھی موجود تھے 
گانجے سندھو کبڈی کلب نے نشیمن کبڈی کلب کو پہلے میچ میں 43-37 سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں طیب کبڈی کلب نے اعجاز کبڈی کلب کو 29-24 سے شکست دی جبکہ لدہر ماڈل ہائی سکول نے اے پی ایس ماڈل ہائی اسکول 15-7 سے ہرایا،نعیم سندھو کبڈی کلب نے خالد بھٹی کبڈی کلب 37-27 شکست دی،گورنمنٹ ہائی سکول جامن نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ 27-18 سے ہرایا، راجہ بھولا ہائی سکول نے لدہر ہائی سکول کو28-19 سے شکست دی،حاجی شاہد کلب نے منہالا ہائی کوسکول کو 23-18 سے ہرایا،خالد گھومن کلب نے شیر پنجاب کلب کع 19-7 ہرادیا
کرباتھ کلب نے راجہ بھولا کلب کو 33-23 سے شکست دے دی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں