نیویارک کے نساکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ 



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک کے نساکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ  کرلیاگیا۔

نیویارک سٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کیلئے بنایا گیا تھا،نساکاؤنٹی سٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈکپ کے 8میچز کی میزبانی کی،ٹی 20ورلڈکپ  کا پاک بھارت میچ بھی نسا کے عارضی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا،بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک کے سٹیڈیم کو بنانے کیلئے 106سے زائد دن لگے تھے،نیویارک سٹیڈیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے 6ہفتے لگیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں