افغان اوپننگ جوڑی نے بابر رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا



افغان اوپننگ جوڑی نے بابر، رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک (ویب ڈیسک) افغانستان کے ابراہیم زدران اور رحمن اللّٰہ گرباز نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔دونوں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کیخلاف سپر ایٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے۔

ابراہم اور رحمن نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بنائے۔افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی۔دونوں کے درمیان تین سنچری شراکت بھی رہیں جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

مزید :

T20 World CupT20 World Cup News Updatesکھیل





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں