یورو کپ 2024 کے سنسنی خیز مقابلے جاری دفاعی چیمپیئن اٹلی ایونٹ سے باہر ہوگیا



برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورو کپ 2024 میں سوئٹزرلینڈ نےدفاعی چیمپئن اٹلی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ 

جرمنی میں جاری یورو کپ 2024 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے ریمو فریولر نے میچ کے 37 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں صرف 27 سیکنڈز کے اندر ہی سوئٹزرلینڈ کے روبن ورگاس نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔ اسے یورو کپ میچ کے دوسرے ہاف میں یہ دوسرا تیز ترین گول قرار دیا گیا۔اٹلی کی جانب سے دوسرے ہاف میں میچ میں واپس آنے کے لیے کافی کوشش کی گئی گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی۔خیال رہے کہ 14 جون سے شروع ہونے والا یورو کپ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں