انگلینڈ نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا 726 رنز بنا لیے 170 رنز کی برتری



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگ میں جوئے روٹ اور ہیری بروک  کی ڈبل سینچری کی بدولت 726 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 3 کھلاڑی آؤٹ ہیں اور 170 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان کے 556 رنز کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور اولی پاپ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، وہ جلد پولین لوٹ گئے تاہم زیک کرولی نے بہترین انداز میں جوئے روٹ کا ساتھ دیتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی ۔

جوئے روٹ نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور فی الحال 262رنز بنانے کے بعد سلمان آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔بین ڈکٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور 84 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ ہیری بروک اس وقت وکٹ پر جوئے روٹ کے ساتھ موجود ہیں اور وہ بھی ڈبل سینچری بنا چکے ہیں ، اس وقت 261 رنز کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری قومی ٹیم 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سلمان آغانے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 104 رنز کی اننگ کھیلی ۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی سینچری بنائی جبکہ سعود شکیل نے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔ 

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 30  اور سعود شکیل 33 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، شاہین شاہ آفریدی نے بھی وکٹ پر قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی لیکن 26 رنز ہی بنا پائے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں