حیدرآباد میں سیر کے لیے آئے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے

حیدرآباد میں سیر کے لیے آئے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متوفی بچوں کی شناخت 8 سالہ معصوم اور 10 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، دونوں بچے فیملی کے ہمراہ دریائے سندھ کے کنارے گھومنے آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے حیدرآباد کے علاقہ کچا قلعہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچنے کے لیے ایمبولینس نہ پہنچی، لواحقین نے بچوں کی لاشیں رکشے میں اسپتال منتقل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 30 سے زائد افراد کو کراچی منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمی 70 فیصد سے زیادہ جھلسے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد کی خواتین نے گیس سلنڈر کو بم قرار دیتے ہوئے حکومت سے پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں