مسافروں سے بھری کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حب : اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں اچانک آگ لگ گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوتھل اوتھل کے قریب مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں 28 مسافر سوار تھے، شعلے اتنے شدید تھے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ کوچ میں سوار 8 افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

اطلاع ملتے ہی امددی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیمیں کوچ میں کو لگی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ طاہر کیا جارہا ہے۔

ڈی سی لسبیلہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں