پاکستان ہار کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قومی ہاکی ٹیم فرانس سے ہار کر بھی نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

نیشنز ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں فرانس نے پاکستان کو 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ فور میں کوالیفائی کیا ہے۔

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتہ کو ہوگا۔

فرانس پہلے ہی ٹاپ 4 میں کوالیفائی کر چکا تھا۔

قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 8-1 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان نےگروپ کےتین میچوں میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں