عماد وسیم کا پریکٹس کا آغاز لیکن کیا وہ آج امریکہ کیخلاف میچ کھیلیں گے؟ جانیے



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پریکٹس سیشن میں بالنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ڈیلاس میں پریکٹس سیشن کے دوران پسلی تکلیف کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم آج میزبان ملک امریکا کیخلاف پاکستان کی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔عماد وسیم کو انجری کے باعث میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد کو موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بابراعظم نے تصدیق کی تھی کہ آل راؤنڈر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں، انکی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔قومی ٹیم امریکا کے بعد 9 جون روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی، جس میں عماد وسیم پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلی جبکہ امریکا دوسری پوزیشن پر قابض ہے، دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں جبکہ کینیڈا اور آئر لینڈ شکست کھاچکی ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں