سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر



کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں