اب اے آئی ٹیکنالوجی موسموں کی درست پیشگوئی بھی کر سکے گی



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو متعدد کاموں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور جلد اس کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔
مائیکرو سافٹ نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو آئندہ 30 دنوں کے لئے موسم کی پیشگوئی کرسکے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ موسمیاتی پیشگوئی کے لئے نئے ٹیکنالوجی ٹولز تیار کئے گئے ہیں جن کے آزمائشی نتائج اب تک کافی متاثر کن رہے ہیں۔ان ٹولز پر موسمیاتی پیشگوئیوں پر کام کرنے والے ایک ادارے ForecastWatch کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کی موسمیاتی ٹیکنالوجی نے عالمی سطح پر موسموں کی سب سے زیادہ درست پیشگوئی کی۔مائیکرو سافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ موجودہ عہد میں شدید موسم سے لوگوں اور اراضی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مگر درست موسمیاتی پیشگوئیوں سے لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے اس نئی اے آئی ٹیکنالوجی کو ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 پر کام کرنے والے کمپیوٹرز پر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اسی طرح یہ موسمیاتی ٹولز مائیکرو سافٹ اسٹارٹ نیوز ایپ میں بھی دستیاب ہوں گے۔اس سے قبل بھی مائیکرو سافٹ نے مختلف اے آئی ٹولز کو تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایک ٹول یونیورسل لینگوئج ٹرانسلیٹر ہے جسے دنیا کی کسی بھی زبان کے ترجمے کے لئے استعمال کیا جا سکے گامگر موسم کی پیشگوئی کرنے والا ٹول روزمرہ کے زندگی میں بھی لوگوں کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں