ٹی 20 امریکہ کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونیوالے اعظم خان مداح سے الجھ پڑے



نیویارک (ویب ڈیسک) مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنسے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان امریکا کیخلاف صفر پر وکٹ گنوانے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے۔ڈیلاس میں امریکا کیخلاف صفر پر وکٹ گنوانے کے بعد پویلین جاتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان مداح سے الجھ پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعظم خان ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، بطور بیٹر وہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے بعدازاں وکٹ کے پیچھے بھی کئی رنز لٹائے۔ وکٹ کیپر بیٹر آخری 6 اںٹرنیشنل اننگز میں 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آئرلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیا۔واضح رہے کہ اعظم خان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت سابق کرکٹرز ٹیم مینجمنٹ و سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں 9 جون کا بھارت کے مدمقابل آئے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں