پاک بھارت کرکٹ لیکن کس کھلاڑی کے پاس کونسی گاڑی ہے ؟ وہ معلومات جو شاید آپ نہیں جانتے 



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مداحوں کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی پرفارمنس کے علاوہ ان کے لائف سٹائل کے بارے میں بھی جاننے کی جستجو ہوتی ہیں اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے کرکٹرز لگژری گاڑیاں رکھنے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، چنانچہ پاکستان اور بھارت کے کس کرکٹر کے پاس کون سی گاڑی ہے، ویب سائٹ ’پاک وہیل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے اس کی تفصیل بیان کی ہے، جو درج ذیل ہے:۔
بابر اعظم
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے پاس سیاہ رنگ کی ’اوڈی ای ٹرون جی ٹی‘ (Audi E-tron GT)ہے، جو انہیں ان کے بھائی نے ستمبر 2023ء میں تحفے میں دی تھی۔ اس گاڑی کی قیمت ساڑھے 5کروڑ روپے ہے۔ 

شاہین آفریدی
شاہین آفریدی کے پاس ’کالا ڈالہ‘ یعنی سیاہ رنگ کی ٹویوٹا ریوو ہے۔ 

نسیم شاہ
نسیم شاہ کے پاس کون سی گاڑی ہے، اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں لیکن جنوری 2023ء میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں انہیں ٹیسلا ماڈل ایس چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے یہ ویڈیو دبئی میں بنائی تھی۔

محمد عامر
محمد عامر کے پاس مرسیڈیز ای 200ڈبلیو 212ہے، جسے خود پاک وہیلز نے فروری 2023ء میں ’ری سٹور‘ کیا تھا۔ دراصل یہ ایک پرانی جنریشن کی ای 200تھی جسے محمد عامر نئی جنریشن میں تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ ان کے لیے یہ کام پاک وہیلز نے کیا تھا۔

ویرات کوہلی
ویرات کوہلی کے پاس کئی لگژری گاڑیاں ہیں جن میں 5اوڈی کاریں ہیں۔ ان میں آر 8، ایس 6، اے 8ایل اور کیو 7شامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بینٹلے کانٹی نینٹل جی ٹی بھی خریدی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 12سے 18کروڑ کے درمیان ہے۔

ہاردیک پانڈیا
ہاردیک پانڈیا کے پاس مرسیڈیز جی 63اے ایم جی ہے جس کی مالیت اڑھائی کروڑ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس لیمبرگنی اور رینج روور سمیت دیگر کئی لگژری کاریں بھی ہیں۔

روہت شرما
روہت شرما کے پاس بھی سوا چار کروڑ روپے مالیت کی لیمبرگنی، جی ویگن ، رینج روور اور دیگر کئی گاڑیاں ہیں۔

جسپریت بھمرا
جسپریت بھمرا کے پاس رولزرائس گھوسٹ، مرسڈیز مے بیک ایس560 اور ٹویوٹا کرولا ہیں۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں