نریندر مودی نے تیسری بار بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگانے کے بعد قومی جمہوری اتحار (این ڈی اے) کے سہارے تیسری مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماؤں، بالی وڈ اسٹارز اور صنعت کاروں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ان کے ساتھ 71 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا جن میں سے 60 کا تعلق بی جے پی اور دیگر کا این ڈے اے میں شامل چھوٹی سیاسی جماعتوں سے ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے سلسلے میں نئی دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی جبکہ پولیس نے دارالحکومت کو دو دن کیلیے نو فلائی زون قرار دیا۔ نئی دہلی میں داخل ہونے والے کچھ راستوں کو بند کیا گیا اور تقریب کیلیے کمانڈوز تعینات کیے گئے۔

نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے حلف اٹھانے کا پنڈت جواہر لعل نہرو کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی (جس نے 2014 میں 282 اور 2019 میں 303 سیٹیں جیتی تھیں) نے اس بار 240 سیٹیں جیتی ہیں۔

اکثریت حاصل کرنے کیلیے انہیں 272 سیٹیں درکار تھیں لیکن اس ہدف میں 32 نشستیں کم پڑ گئیں۔ بی جے پی نے حکومت بنانے کیلیے این ڈی اے کی جیتی ہوئی 53 نشستوں پر انحصار کیا۔

اپوزیشن ’انڈیا‘ بلاک میں شامل کانگریس نے انتخابات میں 99 سیٹیں حاصل کیں جبکہ 2019 میں اس نے 52 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ راجستھان اور ہریانہ ریاستوں میں کانگریس نے بی جے پی کی سیٹیں اپنے نام کیں۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں