ٹی 20 ، ٹیم اگر کوالیفائی نہیں کرتی تو ان چار پانچ لوگوں کو فارغ کریں، سکندر بخت نے بھی اپنا مؤقف دیدیا



ٹی 20 ، ٹیم اگر کوالیفائی نہیں کرتی تو ان چار پانچ لوگوں کو فارغ کریں، سکندر …

کراچی (ویب ڈیسک) سینیئر کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ اگر نسیم شاہ 2 چوکے مار سکتا ہے تو کیا افتخار نہیں مار سکتا؟ کیا عماد وسیم جسے ہم گھر سے اٹھا کر لائے ہیں کہ سر آئیں آپ اور کھیلیں ہمارے لیے، کیا وہ یہ2 چوکے نہیں مار سکتے تھے؟ اگر آگے جاکر یہ ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی، جو کہ اب لگتا ہے کہ نہیں کر پائے گی، تو ان چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردینا چاہیے۔

“جیو نیوز” سے گفتگو میں انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیا تھا کہ نسیم شاہ نے 2 چوکے مار لیے اور جن کو بیٹر کرکے لاکر کھلایا تھا ان چار پانچ بیٹروں سے 2چوکے نہیں لگائے گئے، میں تو حیران ہوں اس بات پر کہ کہیں کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔پاکستانی بیٹرز  بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔

 بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر 8  تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر  امریکہ نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے  ورلڈ کپ کا سفر ختم  سکتا ہے۔

مزید :

T20 World CupT20 Expert Opinionکھیل





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں