بھارت سے شکست گرین شرٹس کی پرفارمنس پر باسط علی آبدیدہ بابراعظم پر برس پڑے



بھارت سے شکست، گرین شرٹس کی پرفارمنس پر باسط علی آبدیدہ، بابراعظم پر برس پڑے

کراچی  (ویب ڈیسک)  ٹی20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں جیتا ہوا میچ ہارنے پر سابق کرکٹر باسط علی نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، سابق کرکٹر باسط علی پاکستان کی شکست اور گرین شرٹس کی پرفارمنس پر آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق باسط علی  نے کہا کہ بھارت میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان میچ ہارا ہے، مداحوں کو سوگ میں نہیں ہونا چاہیئے، یہ ٹیم ہے ہی ایسی، پچیس پچیس ڈالرز میں یہ لوگ ڈنرز پر جاکر ملک و قوم کا نام بدنام کرتے ہیں۔قومی ٹیم کی شکست پر برہم باسط علی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاداب خان کو بلے باز کے طور پر ٹیم میں رکھا ہوا ہے، صاف نظر آرہا ہے کہ ٹیم میں دوستی یاری چل رہی ہے، ابرار کو کیا ٹیم میں مجسمہ بنانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بابر کو کپتانی سے ہٹایا انہوں نے ہی اسے دوبارہ کپتان بنادیا، بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانے والوں سے بھی سوال تو بنتا ہے۔ اس ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ کراچی والو خوش ہوجاؤ اسد شفیق کو ٹیم میں رکھا گیا ہے، کیا چیف سلیکٹر کے اس بیان پر کسی کو نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟

باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو گمراہ کیا جارہا ہے، چیئرمین پی سی بی اگر ثبوت مانگیں تو ضرور دوں گا، نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں اس لیے نہیں کھلایا جاتا کہ وہ کارکردگی سے اپنی جگہ بنالیں گے، چیئرمین پی سی بی کیوں نہیں سمجھ رہے کہ یہ دوستی یاری کی ٹیم ہے۔

بھارتی کپتان کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں باسط علی نے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ہاتھ سے میچ نکل گیا تھا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری، روہت شرما نے آج بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی ٹیم نے آج بہت اچھا کھیل پیش کیا وہ بلاشبہ تعریف کی مستحق ہے۔

مزید :

T20 World CupکھیلT20 Expert Opinionاہم خبریں





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں