آسٹریلیا نے نمیبیا کو با آسانی شکست دے دی

اینٹیگا : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے نمبیبا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نمیبیا کی ٹیم صرف 72 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نمیبیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتگے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 73رنز کا ہدف دیا، نمیبیا کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 72رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نمیبیا کی جانب سے گرہارڈایراسمس36رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 12رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

مارکس اسٹوئنس اور جوش بیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور نیتھن الیس نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں آسٹریلیا نے نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20 اسکور کیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ایونٹ میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے۔ نمیبیا نے ایک میچ جیتا جبکہ اسے دو میچز میں شکست ہوئی ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں