آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، ایونٹ میں دونوں ٹیموں ناقابل شکست ہیں۔
امریکی کپتان موننک پٹیل کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچھلے دو میچوں میں پچ بہتر رہی ہے، کنڈیشن کے مطابق اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نمبیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔