پیپلز پارٹی بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں؟نیئربخاری نے بتادیا

اسلام آباد : رہنماپی پی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں، یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی بڑی اتحادی ہے لیکن ہم سے بجٹ کےمسئلے پرمشاورت نہیں کی گئی۔

نیّربخاری کا کہنا تھا کہ یقیناً ہمارے تحفظات ہیں، آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا، ہم بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتے لیکن حکومت زرعی شعبے کو ترقی دے تاکہ اشیا خورونوش درآمد نہ کرنی پڑیں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 70 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے ان کی ضروریات مدنظر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، ادھار مانگ کر چیزیں امپورٹ کریں گےتو یہ دانشمندی نہیں۔

رہنما پی پی نے بتایا کہ اکنامک سروےکیمطابق برآمدات10 فیصد بڑھیں درآمدات میں کمی ہوئی، آپ کو اپنے وسائل پیداکرنے پڑیں گے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں