اسلام آباد : بجٹ میں پھر تنخواہ دار طبقے کے پسنے کا امکان ہے ، کتنے لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والوں پر ٹیکس لگے گا؟
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر انکم ٹیکس کے سلیب پانچ سے کم کر کے چارکرنے کی تجویز ہے۔
تنخواہ دار طبقے کے لئے 3 سے3 لاکھ ماہانہ آمدن پر ٹیکس 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد 35 سے بڑھا کر 45 فیصد تک کئے جانے کا امکان ہے۔
انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کا اطلاق سالانہ ساٹھ لاکھ سے زائد آمدن پر ہوگا تاہم حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
بجٹ اجلاس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی۔
بجٹ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر چھ فیصد جی ایس ٹی لگانے پر بھی غور ہوگا۔