چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دفاتر گرائے جانے کے کام کا معائنہ کیا،30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا،عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے،چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں