عثمان خواجہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سبب بتا دیا



میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سبب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں استحکام نہیں ہے، جس کی وجہ سے ٹیم پرفارم نہیں کر پاتی۔ ایسی صورتحال میں پرفارمنس دینا بہت مشکل ہوتا ہے۔
میلبرن میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ”پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن میں جب باہر سے دیکھتا ہوں تو پاکستان ٹیم میں ہر چیز تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوتی رہتی ہے، سلیکٹرز تبدیل ہوتے رہتے ہیں، سٹاف تبدیل ہوتا رہتا ہے اور کھلاڑی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کسی بھی ٹیم کے لیے یہ ایک مشکل صورتحال ہوتی ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”استحکام بہت ضروری ہوتا ہے، اس کے بغیر کھلاڑیوں کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ “ بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان خواجہ نےکہا کہ ”کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے۔ اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں توقعات تھوڑی زیادہ ہوتی ہیں جبکہ کھیل مشکل ہوتا ہے۔ جیتنا ایک ٹیم نے ہوتا ہے۔ اگر آپ ورلڈ کپ نہیں جیتتے اور دوسرے نمبر پر آتے ہیں تو ایسے ہی ہے جیسے سپر ایٹ مرحلہ کھیلا ہو۔“ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں