روس چلڈرن آف ایشیاء گیمز پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا



ماسکو (ویب ڈیسک) روس چلڈرن آف ایشیا ءگیمز میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا۔

پاکستان کے شاہیر طارق نے بھارتی حریف مدن یووراج کو ماس ریسلنگ ایونٹ میں شکست دیکر چلڈرن آف ایشیا ءگیمز روس میں برانز میڈل جیت لیا۔

روس میں جاری چلڈرن آف ایشیا ءگیمز میں نواب فرقان خان کی قیادت میں پاکستان کا دستہ شریک ہے جس میں کھلاڑی مختلف گیمز میں ان ایکشن ہیں۔

دستے میں اپنی مدد آپ کے تحت شریک ماس ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے محمد شاہیر طارق نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

شاہیر طارق نے تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارتی حریف کو 2 صفر سے مات دی اور ان گیمز میں شاہیر طارق نے پاکستان کےلیے پہلا میڈل جیتا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں