ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر مہندرا سنگھ دھونی کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو تین آئی سی سی ٹرافیز جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیدی۔دھونی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ورلڈکپ چیمپیئنز 2024۔ پرسکون رہ کر خود اعتمادی کا مظاہرہ کرکے آپ لوگوں نے کردیکھایا، تمام ہندوستانیوں کی طرف سے وطن واپسی اور دنیا میں ہر جگہ ورلڈکپ گھر لانے پر آپ کا شکریہ! سالگرہ پر اس سے انمول تحفہ نہیں ہوسکتا۔قبل ازیں مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت سال 2007 کا پہلا ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں