نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی 20ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے لیے 125کروڑ روپے کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے اس انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں وہ کہتے ہیں کہ ”بھارتی ٹیم نے غیرمعمولی ٹیلنٹ، سپورٹس مین شپ اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔اس شاندار فتح پر میں تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹنگ سٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں۔“ واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔