روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پچ کی مٹی کیوں چکھی؟ 



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پچ کی مٹی کیوں چکھی؟ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے اپنے اس عمل کے بارے میں بتایا کہ ’’اس پچ نے مجھے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی ، چنانچہ میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ ہمیشہ رکھنا چاہتا تھا۔‘‘ 
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق روہت شرما نے مزید کہا کہ ’’یہ سب سکرپٹڈ نہیں تھا۔ میں ہر لمحے کو محسوس کر رہا تھا اور بس یہ ہو گیا۔ میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گرائونڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی 20ورلڈ کپ جیتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’وہ لمحات بہت خاص تھے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے۔ میں وہاں سے کچھ اپنے ساتھ لیجانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے پچ کی مٹی کو چکھا۔‘‘





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں