پاکستان نے ’سعودی عرب 2‘ کو شکست دیدی



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا۔
ایشیئن ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے جنہوں نے سعود عرب 2 کیخلاف پہلے میچ میں 3۔ 0 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب پاکستان ٹیم دوسرے میچ میں آج میانمار سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشیئن ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی 3 ٹیموں سمیت 18 ٹیمیں شریک ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں