ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز   پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 244رنز کا ٹارگٹ دے دیا



برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  میں پاکستان چیمپئنز  نے انڈیا چیمپئنز کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔انڈیا چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور  انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لیگ میں شریک پاکستانی ٹیم کپتان شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم میں کپتان یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گرکیرت مان، راہول شرما، نامن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونئے کمار، دھاول کلکرنی، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں