ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا کس سے ہو گا ؟ جانیے



لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق قومی ٹیم آج ایجبسٹن میں اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔آسٹریلیا کی 4 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 4 میچز میں 2 کامیابیوں کے ہمراہ تیسری جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 4 اور 3 میچز میں ایک ایک فتح کے ساتھ 2، 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

سیمی فائنل میچ 12 جولائی کو کھیلا جائے گا،پہلی پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن ​​- شام 5 بجے،دوسری پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ تیسری پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن ​​- رات 9 بجے ٹکرائے گی۔

واضح رہے کہ اگر پہلے میچ کے دوران اگر خراب موسم کھیل کے آڑے آیا تو تو دوسرا سیمی فائنل تاخیر سے شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ایشیا ءاور آسٹریلیا میں میچز آدھی رات تک جاری رہے جو ممکنہ طور پر 13 جولائی (ہفتہ) کو ختم ہوں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں