ومبلڈن کے تماشائیوں کی نوواک جوکووچ سے بدتمیزی ، اس بارے میں صحافی کے سوال پر ٹینس پلیئرکا حیران کن رد عمل



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق سوال پوچھنے پر سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ بی بی سی کا انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نوواک جوکووچ کی طرف سے قبل ازیں ومبلڈن کے تماشائیوں کے نارووا سلوک کی شکایت کی گئی تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ ”میں نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے سٹیڈیم میں موجود زیادہ تر لوگ عزت دار ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ سارا دن ٹینس دیکھنے کے بعد یہ آسان نہیں ہے۔ جب مجھے لگا کہ تماشائی حد سے بڑھ رہے ہیں تب میں نے ردعمل کا اظہار کیا، جس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔“
بی بی سی کے رپورٹر نے انٹرویو کے دوران جب ایک بار پھر ان سے تماشائیوں کے متعلق سوال پوچھا تو وہ برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ کے پاس اس کے علاوہ کوئی سوال نہیں ہے؟ آپ صرف اسی ایک واقعے پر انٹرویو کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے متعلق یہ تیسرا سوال ہے۔اس کے بعد نوواک جوکووچ انٹرویوادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ 
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں کے نارووا سلوک پر برہم ہو گئے تھے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ”رونے کے مداح بہانے سے میری توہین کر رہے ہیں۔ میں 20سال سے ٹینس کھیل رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔“





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں