سابق سلیکٹر بلال افضل ایڈاوئزر ٹو پی سی بی چیئرمین مقرر



لاہور(افضل افتخار) سابق سلیکٹر بلال افضل کو ایڈاوئزر ٹو پی سی بی چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ بلال افضل کو بطور نان ووٹنگ ممبر سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

تشکیل دی گئی نئی کمیٹی میں شامل محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ اب سینئر اور جونئیر ٹیموں کا انتخاب کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی میں نان ووٹنگ ممبران کو بھی حصہ بنالیا ہے۔ پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی ممبران کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے جس کے تحت سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور 5 نان ووٹنگ ممبران ہوں گے۔

 سلیکشن کمیٹی سینئر اور جونئیر دونوں سطح کی ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔ ووٹنگ ممبران میں ٹیم کا کپتان اور ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔جبکہ نان ووٹنگ ممبرز میں اسٹنٹ کوچ اظہر محمود، ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل، مینجر اینالسٹ حسن چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ شامل ہوں گے۔ویمن سلیکشن کمیٹی اسد شفیق، بتول فاطمہ، ٹیم کی کپتان اور کوچ پر مشتمل ہوگی۔ اس سلیکشن کمیٹی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا پہلا ٹاسک ملا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں