عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن حمزہ خان تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن محمد حمزہ خان سمیت تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نےتیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  کے ہیوسٹن میں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19 انفرادی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے حمزہ خان نے  دوسرے راؤنڈ میں مدمقابل  اسپین کے  سالویہ ریپول اوریول کو  آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔

سیڈ2 حمزہ نے پہلا گیم  8-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں6-11 سے کامیابی پاکر اگلا گیم  3-11  سے فتح پائی اور 64 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں  جگہ بنالی۔

پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے انگلینڈ کے رابرٹس کو  مات دی تھی۔

حمزہ خان نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی محمد ذکریا کو گزشتہ برس آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ فائنل میں 1-3سے ہرا کر پاکستان کو 37 برس عالمی جونیئر ٹائٹل دلوایا تھا۔

دریں اثنا  چیمپئن شپ میں  پاکستان کےمحمد حزیفہ ابراہیم نے  دوسرے راؤنڈ میں  ارل کونر کو 23 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا جبکہ عنداللہ نواز نے  جنوبی افریقا کے کارلسن لوکس کو اسی سکور سے قابو کرلیا۔

چوتھے پاکستان کھلاڑی  محمد عماد  پہلے ہی راؤنڈ میں بھارت کے  سوریا  باوا  سے 0-3 سے مات کھا گئے تھے۔
 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں