”ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں، کھیلنا ہے تو کھیلو، ہم نہیں بھیجیں گے ٹیم“ ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ”ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں، کھیلنا ہے تو کھیلو، ہم نہیں بھیجیں گے ٹیم“ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک پاکستانی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ”اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے، تم نے کھیلنا ہے تو کھیلو، نہیں کھیلنا تو نہ کھیلو۔ بھارت کی کرکٹ پاکستان کے ساتھ کھیلے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے۔“
ہربھجن سنگھ نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”اگر تم لوگ بھارتی کرکٹ کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو تو رہ لو۔ “ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025ءکی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ تاہم بھارتی حکام کی طرف سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکے بعد 8سال کے وقفے سے ہونے جا رہی ہے۔ 2017ءمیں پاکستان نے لندن کے ’دی اوول‘ سٹیڈیم میں بھارت کو شکست دے کر چیمپینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں