فٹ بال کے نامور پاکستانی کھلاڑی محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ 



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فٹبال لیگ کے پلیئر محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔
قومی لیفٹ بیک محمد فضل نے سربیئن سپر لیگا کلب آئی ایم ٹی بیلگریڈ سے معاہدہ کرلیا۔محمد فضل کا سوئیڈش تھرڈ ڈویژن کلب نورڈک یونائیٹڈ سے آئی ایم ٹی ٹرانسفر مکمل ہوگیا۔یاد رہے کہ محمد فضل نے سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر میں پاکستان سے ڈیبیو کیا تھا۔ڈینیش، پاکستانی فٹبالر ماضی میں ڈنمارک انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں