دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پرافسوس ہے، وہ ہماری ٹاپ پک تھے، معین علی کا بیان



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا کہنا ہےکہ اگر کھلاڑی کی کوئی قومی مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔جیونیوز  سے خصوصی گفتگو  میں معین علی نےکہا کہ دی ہنڈرڈ (100) ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پرافسوس ہے، نسیم شاہ اچھا بولر ہے وہ ہماری ٹیم کی ٹاپ پک تھے، ہم نے اسے پک کیا تھا کہ وہ ہمارے لیے شاندار  ثابت ہوتا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ نہیں ہے، اس طرح سے پوری ٹیم کا بیلنس خراب ہوجاتا ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ جب کوئی مصروفیت نہ ہو تو میرے خیال میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

معین علی نےکہا کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں، یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن انگلش ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں