سکاٹش بولر نے ون ڈے ڈیبیو پر7 وکٹیں اڑا کر ریکارڈ قائم کر دیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکاٹش بولر چارلی کیسیل نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 7 وکٹیں اڑا کر ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ لیگ 2 میں عمان کیخلاف میچ میں انجام دیا۔

 چارلی نے 5.4 اوورز میں 21رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اس عمدہ بولنگ کے سبب حریف سائیڈ 21.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی،سکاٹش ٹیم نے آسان ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا سابقہ ریکارڈ جنوبی افریقہ پیسر کاگیسو ربادا کے نام 2015 سے تھا، انھوں نے جولائی 2015 میں بنگلہ دیش کیخلاف 16 رنز دے کر 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا تھا۔چارلی کو کرس سول کی جگہ سکاٹش سکواڈ میں شامل ہونے کا موقع ملا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں