انڈر 18 ایشیئن والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز 

مانامہ(تصور حسین)پندرویں انڈر 18 ایشیئن والی بال چیمپئن شپ بحرین میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ کوریا کو 3_2 سے ہرا دیا۔ پاکستان والی بال ٹیم کل اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک زبردست پرفارمنس تھی انہوں نے کھلاڑیوں اور کوچز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ 

صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سہیل خاور میر نے بھی قومی جونئیر والی بال ٹیم کو فاتحانہ آغاز پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا امید ہے کل بھارت کے خلاف بھی پاکستان ٹیم شاندار کھیل پیش کرے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں