پاکستان کو میزبان ملک ایران سے شکست سلور میڈل جیت لیا



تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی۔
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا سکور 45-41 رہا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں