بابر اعظم کو قومی سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے کیا کہا؟ 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی۔
فخر زمان نے لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا۔ 
پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں