دوسرا ٹیسٹ پاکستان کے 156 رنز پر 8 کھلاڑی آوٹ 



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں8وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیئے ہیں اور 227 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 291 رنز پر آوٹ کیا اور پھر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن پاکستانی ٹیم کی ابتدائی وکٹیں انتہائی جلدی گرنےکے باعث ٹیم کی پوزیشن غیر مستحکم ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپنر عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے صائم ایوب 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

کپتان شان مسعود نے 11 ، پہلی اننگ میں سینچری بنانے والے کامران غلام دوسری اننگز میں 26 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ سعود شکیل 31 ، محمدر ضوان 23 اور عامر جمال ایک سکور بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ا نگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان کو مہمان ٹیم پر 75 رنز کی برتری حاصل ہے ۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس کے باعث پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل رہی ۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی باولرز نے پہلی وکٹ 73 رنز کے مجموعے پر اوپنر زیک کرولی کی گرائی جو کہ 27 رنز بنا کر نعمان کی گیند پر کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔

انگلینڈ نے دوسری وکٹ 125 رنز کے مجموعے پر اولی پوپ کی گنوائی جو کہ 29 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد کپتان جوئے روٹ 34 رنز بنا کر 211 رنز کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند کا نشانہ بنے اور کلین بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

جوئے روٹ کے کچھ ہی دیر کے بعد اوپننگ پر زیک کرولی کے ساتھ میدان میں اترنے والے بین ڈکٹ بھی ساجد خان کی گیند کا نشانہ بنے اور 225 رنز کے مجموعے پر ایک مرتبہ پھر ساجد خان کا نیا شکار بنے اور 114 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 9 ، بین سٹوکس ایک، جیمی سمتھ 21 ، بریڈون 4 ، میتھو پاٹس 6 اور جیک لیچ 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 111 رنز دیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی ۔

پاکستان کی بیٹنگ 

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے جس میں کامران غلام نے ڈیبیو سینچری بنائی جبکہ صائم ایوب 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ محمد رضوان نے 41 ، سلمان آغا نے 31 اور عامر جمال نے 37 رنز کی اننگ کھیلی ۔نعمان علی بھی پیچھے نہیں رہے اور 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں