مصنوعی مٹھاس کا استعمال کتنا خطرناک ہے؟ محققین کا ہوشربا انکشاف

لندن : برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کی متبادل مٹھاس کی مصنوعی اشیاء خطرناک امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محققین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے استعمال ہونے والا ایک کیمیکل زائلیٹول xylitolہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

xylitol xylitol

اس حوالے سے ’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق خون میں زائلیٹول کی سطح بلند ہونے سے کچھ ہی عرصے میں امراض قلب اور فالج جیسی بیماریوں کا امکان ہے۔

تین ہزار سے زائد افراد پر کیے جانے والے تجزیے بعد اس تحقیق کے نتائج بیان کیے گئے ہیں، محققین کے مطابق زائلیٹول کیمیکل پلیٹ لیٹس کے جمنے کا سبب بنتا ہے جس سے خون کے جمنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زائلیٹول صفر کیلوری کی حامل مصنوعی مٹھاس ہے جو عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگم، بیکنگ آئٹمز اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں