ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:یوگنڈا کی پوری ٹیم صرف 39رنز پر آؤٹ ویسٹ انڈیز نے کامیابی سمیٹ لی



گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134رنز سے شکست دیدی۔

174رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 13ویں اوور میں صرف 39رنز پر آوٹ ہو گئی، یوگنڈاکے جومامائیگی 13رن بنا کر ٹاپ سکورر رہے،یوگنڈاکے 10کھلاڑی  ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 11رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں، الزاری جوزف نے 6رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں میزبان  ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیاتھا۔

گیانا میں کھیلے جارہے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22،  رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اپنا دوسرا جبکہ یوگنڈا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں کامیابی  ملی تھی جبکہ یوگنڈا نے 2 میں سے ایک میچ ہارا اور دوسرے میں کامیابی حاصل کی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں